12 اگست 2012 - 19:30

لندن اولمپيک ميں ايراني کھلاڑيوں نے مجموعي طور پر بارہ تمغے حاصل کرکے پچھلے اولمپيک کے مقابلے ميں چونتيس زينہ ترقي کرکے سترہويں پوزيشن حاصل کرلي ہے.

ابنا: لندن اولمپيک ميں جو کل رات ايک تقريب کے ساتھ ہي ختم ہوگيا ايران نے سونے کے چارچاندي کے پانچ اور تانبے کےتين تمغے حاصل کئے اور گذشتہ انتيس اولمپيک مقابلوں ميں اس بار سب سے زيادہ تمغے حاصل کرنے کا ريکارڈ قائم کيا –ايران نے عالمي سطح پر مجموعي طور پر سترہويں پوزيشن حاصل کي اور ايشيا ميں چين ، جاپان ، کوريا اور قزاقستان کے بعد پانچويں پوزيشن حاصل کي - لندن اولمپيک مقابلوں ميں امريکا نے سب سے زيادہ تمغے حاصل کئے -  چين دوسرے نمبر پررہا –لندن اولمپيک ميں پچاسي ملکوں نے تمغے حاصل کئے جن ميں سے چوّن ملکوں نے سونے کے بھي تمغے جيتے.

.......

/169